حیدرآباد۔ 26 جون (سیاست نیوز) تلگو فلموں میں کام دلانے کے بہانے عوام کو ٹھگنے والے ایک دھوکہ باز کو سنٹرل کرائم اسٹیشن کی سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ خود کو تلگو فلم ڈائریکٹر ظاہر کرتے ہوئے quikr.com پر اشتہارات دے کر شیکھر کمولہ نے تلگو فلموں میں کام دلانے کے بہانے عوام سے رقومات حاصل کئے اور اپنا فون سوئچ آف کردیا۔ سائبر کرائم پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور شیکھر کا پتہ چلاتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔