رملہ ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی مذاکرات کار اعلیٰ صائب عریقات نے اسرائیل کی طرف سے عائد کی جانے والی معاشی پابندیوں کی سخت مذمت کی ہے۔ اُن کے بقول فلسطینیوں کے نام پر جمع کئے جانے والے ٹیکسوں کو منجمد کرنے کا اسرائیلی اقدام ’چوری‘ کے مترادف ہے۔ انھوں نے اسرائیل کی جانب سے معلنہ معاشی پابندیوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بھی قرار دیا ہے۔ قبل ازیں فلسطینی اعلیٰ قیادت کی جانب سے آزاد مملکت کے طور پر تسلیم کئے جانے سے متعلق حالیہ اقدامات کے تناظر میں اسرائیل نے فلسطین کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔