فلسطین نے امریکہ کے اقتصادی منصوبے کو مسترد کردیا

دمشق، 31مئی (سیاست ڈاٹ کام) فسلطین۔ اسرائیل جدو جہد کے تصفیہ کے لئے امریکہ کی اقتصادی تجویز ’امن کے بدلے خوشحالی‘ کے منصوبے کو فلسطین نے مسترد کردیا ۔فسلطینی لیڈر محمد عباس نے کہا کہ ‘ہم ایک بار پھر فلسطین کے معاملے کے تصفیہ کے لئے پیش کئے گئے ’امن کے بدلے خوشحالی‘ کے منصوبے اور بین الاقوامی قانون کو کمزور کرنے کی امریکہ کی کوششوں کو نامنظور کررہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ نے اس مہینے کے آغاز میں کہا تھا کہ وہ اپنے اسرائیل۔ فلسطین امن منصوبہ کااقتصادی چہرہ سامنے لائے گا۔