فلسطین میں کرکٹ مقبول، مصباح پسندیدہ کھلاڑی

جکارتا ۔29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ایشین گیمز اسپورٹس میڈیا فورم کے دوران فلسطین سے آئے وفد نے انکشاف کیا کہ ان کے ملک میں کرکٹ کا کھیل تیزی سے مقبول ہورہا ہے گلیوں اور سڑکوں پر بچے اور نوجوان بڑی تعداد میں کر کٹ کھیل رہے ہیں، خاتون جرنلسٹ عبدلالطیف ہیجانی نے کہا کہ پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق اکثر نوجوانوں کے پسندیدہ کھلاڑی اور وہ ان کے وڈیو دیکھ کر اپنے کھیل میں نقل کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں خواتین کھلاڑیوں کو اسرائیل کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسرائیل کی سرحد کے نزدیکی علاقوں سے چار خواتین کھلاڑیوں کو چھ ماہ قبل اغواء کر لیا گیا تھا جن کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔