عمان، 07 جون (رائٹر) اردن کے حکام نے فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر ہوئے خونریز حملے کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ اردن حکومت کے ترجمان محمد الموماني نے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ فلسطینی پناہ گزیں کیمپ میں ہوئے حملے میں تین سیکورٹی اہلکار اور دو دیگر افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ تاہم انہوں نے گرفتار شدہ شخص کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی۔