فلسطینی کمسن لڑکیوں کی چاقوزنی ، فائرنگ میں ہلاکت

یروشلم ۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دو کمسن فلسطینی لڑکیوں نے چاقوزنی کے ذریعہ ایک عمر رسیدہ شخص کو یروشلم بازار کے قریب زخمی کردیا۔ بعدازاں پولیس نے فائرنگ کردی جس میں ان میں سے ایک لڑکی ہلاک اور دوسری شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس کے بموجب 70 سالہ زخمی شخص فلسطینی ہے جو مقبوضہ مغربی کنارہ کا متوطن ہے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اسے غلطی سے اسرائیلی سمجھ کر چاقوزنی تو نہیں کی گئی تھی۔ متاثرہ زخمی اور زخمی حملہ آور فلسطینی لڑکی کو دواخانہ میں شریک کردیا گیا ہے۔