بیت حنون (فلسطینی سرحد) ۔2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم فلسطین رمی حمداللہ دو سال میں پہلی بار آج غزہ کے دورہ پر پہنچے۔ ان کے ساتھ کئی وزراء اور عہدیدار بھی ہیں جن کا تعلق مغربی کنارہ میں واقع فلسطینی حکام سے ہے، نے دوپہر کے قریب سرحد عبور کرنا شروع کی جبکہ بعدازاں حریف گروپ حماس کے قائدین سے ملاقات بھی ان کے پروگرام میں شامل ہے۔