یروشلم ۔ /22 فبرو ری (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی نوجوان نے آج یروشلم میں ایک یہودی کو چاقو گھونپ دیا ۔ پولیس اور ایمرجنسی سرویسیس کے مطابق یہ واقعہ پرانے شہر اور مغربی سیکٹر کے سٹی ہال کے درمیان پیش آیا ۔ میونسپلٹی کے گارڈ نے حملہ آور کو پکڑلیا ہے اور زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ۔ پولیس نے کہا کہ 18 سالہ فلسطینی نوجوان نے یہودی کے پیٹ میں چھرا گھونپا ۔ اس حملے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی لیکن یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جبکہ گزشتہ چند ماہ کے دوران فلسطینیوں کے اسرائیلیوں کو چاقو سے حملے کا نشانہ بنانے کے متعدد سلسلے وار واقعات رونما ہوئے تھے ۔