فلسطینی نوجوان نے دو اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کردیا

یروشلم ۔ 26 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چاقو لہراتے ہوئے ایک فلسطینی نے دو اسرائیلی پولیس افسران کو زخمی کردیا ۔ چاقو لہراتے ہوئے وہ ان کے پیچھے بھاگا اور ان پر حملہ کردیا یہ واقعہ یروشلم کے پرانے شہر میں رونما ہوا جہاں گزشتہ کئی ماہ سے حالات کشیدہ ہیں ۔حکام کی اطلاع کے مطابق ایک آفیسر کے گلے پر گہرے زخم آئے ہیں جبکہ دوسرے آفیسر کا ہاتھ زخمی ہوا ہے ۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ دونوں کے زخم معمولی نوعیت کے ہیں ۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نے پرانے شہر میں حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ منسلکہ مشرقی یروشلم بشمول پرانا شہر ایک ایساعلاقہ ہے جہاں فلسطینیوں اور اسرائیلی افواج کے درمیان ہمیشہ جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔