فلسطینی صدر محمود عباس کا طبی معائینہ

رملہ ۔ /29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فلسطین کے صدر محمود عباس کو معمول کے مختصر معائینے کے بعد اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارہ کے ایک دواخانہ سے آج ڈسچاج کردیا گیا ۔ ان کے ترجمان نبیل ابوردینہ نے کہا کہ 82 سالہ محمود عباس کو معمول کے مختصر طبی معائنہ کے لئے چند گھنٹوں کے لئے رملہ ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا ۔ سرکاری خبررساں ادارہ وفا نے ’’رملہ کے استشاری ہاسپٹل میں معمولی طبی معائنہ کے بعد صدر واپس لوٹ گئے ‘‘ ۔ ایک ڈاکٹر نے فلسطینی ٹی وی سے کہا کہ تمام معائنوں کے نتائج اطمینان بخش ہیں ۔ محمود عباس کو گزشتہ سال قلب کے معائنے کے لئے دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا اور ان کی صحت اطمینان بخش بتائی گئی تھی ۔