ہمنا آباد:(سید اسداللہ مجاہد) ہمناآباد میں پاپولرفرنٹ آف انڈیا ،مسلم ہیومن رائیٹس اسوسیشن اور تمام ملیّ تنظیموں اور نوجوانانِ و بزرگانانِ ہمناآباکی جانب سے/18جولائی 2014 بعد نمازِ جمعہ ایک احتجاجی ریالی نکالی گئی۔جس کا مقصد اسرائیل کے فضائی حملوں میں فلسطین کے شہر غزہ کی عوام پر اس رمضان کے مقدس مہینے میں ہونے والے ظلم و زیادتی کے خلاف احتجاج کیا۔ان فضائی اور زمینی حملوں کے ذریعہ معصوموں کی جانیں لی جارہی ہیں۔جن میں شیر خوار بچے،خواتین زیادہ تعداد میں شہید کئے جارہے ہیں۔اور ہزاروں افراد بے گھر ہورہے ہیں اور نقلِ مکانی پر مجبور ہو رہے ہیں۔اسی ضمن میں اسرائیل کی بربریت اور درندگی کے خلاف احتجاجی ریالی کی شکل میں پہنچ کر مقامی تحصیلداکو یاداشت پیش کی گی۔جس میںحکومتِ ہند سے مطالبہ کیا گا کہ وہ اسرائیل کی بربریت کی مذمت کرے اور اقوامِ متحدہ پر زور دے کے وہ اسرائیل کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے ۔یہ احتجاجی جلوس بعدنمازِ جمعہ 2:30بجے جامع مسجد ہمناآباد سے نکل کر بسویشور سرکل سے ہوتا ہوا امبیڈکر سرکل کے راستے سے نئی تحصیل آفس پہنچا۔جہاں تحصیلدار کو اسرائیل کے خلاف یاداشت پیش کی گی۔اس ضمن میں تمام بردرانِ وطن بلاء مذہب و ملّت انسانیت کا درد رکھنے والے افرادنے وقتِ مقررہ پر ریالی میں شریک ہوکر اس ریالی کو کامیاب بنایا۔اس موقع پر جمیل احمد خان، حافظ سید کلیم اﷲ نا ظم مقامی جماعت اسلامی ہند،محمد تنویر احمد سلمان ،سید یاسین علی ،قاضی محمد مجیب الدین ،سید حمایت علی ،سید الیاس،محمد ناصر خان،محمد اعظم صاحب،محمد خور شید خان، مفتی حافظ محمد سہیل عاطف، محمد سرفراز خان،محمد محبوب،محمد پرویز،سید معین الدین،محمد امام میران،محمد ناصر خان اکھاڑہ اور تمام انسانیت کا درد رکنے والے نوجوانان اور بزرگانان ہمناآباد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اسرائیل کی درندگی کے خلاف نعرے لگائے اور اپنے ملی اتحاد کا ثبوت دیا۔