فلسطینی خاتون رکن پارلیمان سمیت 8 کارکن گرفتار

دبئی۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) قابض صہیونی فوج نیفلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینی مجلس قانون ساز کی خاتون رکن اور سرکردہ سیاسی و سماجی رہ نما خالد جرار سمیت آٹھ فلسطینی سماجی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی سینیر رہ نما اور فلسطینی قانون ساز کونسل کی منتخب رکن خالدہ جرار کی گرفتاری پر فلسطین کے سیاسی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔دوسری طرف اسرائیلی فوج کے ترجمان افیحائی ادرعی نے کہا ہے کہ عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین اور اس کی رہ نما خالدہ جرار دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور اس کا پارلیمنٹ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔خیال رہے کہ خالدہ جرار کو 2015ء میں بھی حراست میں لیا گیا تھا۔ اس وقت بھی ان پر اسرائیل کے خلاف نفرت پھیلانے سمیت متعدد الزامات عاید کیے گئے تھے۔