غزہ سٹی 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے ایک اولمپک ایتھلیٹ کے بشمول 30 کھلاڑیوں کو اِس ہفتہ کے اواخر میں منعقد ہونے والی دوڑ میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے غزہ پٹی سے نکلنے پر پابندی عائد کی ہے۔ اِس سفر پر اسرائیل کی سخت پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ اسرائیل نے حماس حکمرانی والے علاقہ کسی بھی کھلاڑی کو باہر جانے سے روک دیا ہے۔