ابوجہ ، 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری اسرائیلی اور فلسطینی قائدین پر زور دیا ہے کہ وہ قیام امن کے عمل کو خاتمے سے بچانے کیلئے قائدانہ کردار ادا کریں۔ الجزائر میں اسٹرٹیجک سکیورٹی مذاکرات کے دوران کیری نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے عمل کو بچانے اور آگے بڑھانے کیلئے فریقین کو متحرک کرنے کی اوباما انتظامیہ کی کوششوں کی ایک حد ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسی گھوڑے کو پانی تک پہنچایا جا سکتا ہے، تاہم اسے پانی پینے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ امریکی وزیر خارجہ کو گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر مشرق وسطیٰ کا دورہ کرنا تھا جسے انھوں نے ملتوی کر دیا تھا۔