رملہ ۔22مئی( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے فلسطینی اتھاریٹی کو دو اسکولس کی تعمیر اور تعلیمی نظام کے فروغ کیلئے 7لاکھ امریکی ڈالر کا عطیہ دیاہے ۔ 18لاکھ امریکی ڈالر کی امداد منظور کی گئی تھی ۔ آج دوسری قسط کے طور پر 7لاکھ ڈالر امداد ادا کی گئی ۔ جواہر لعل نہرو سکنڈری اسکول گرلز اسیرا الشامیا اور مغربی کنارہ کے شہر نبلوس میںلڑکوں کیلئے اسکول قائم کئے جائینگے ۔ معاہدہ مفاہمت پر صدر فلسطینی اتھاریٹی محمود عباس دورہ دہلی کے موقع پر دستخط کئے جاچکے ہیں ۔ وزیر تعلیم کے پرسنل سکریٹری نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ ضروری تعلیمی امداد فلسطینی نوجوانوں کو فراہم کرنے میں پیش پیش رہا ہے ۔