فلسطینی آبادی 25 ملین سے متجاوز

دبئی ۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایسے افراد کی تعداد جن کا تعلق فلسطینی آبا و اجداد سے جاملتا ہے، وہ عالمگیر سطح پر 25 ملین سے تجاوز کرچکی ہے، ایک نئے جائزہ سے یہ بات معلوم ہوئی۔ ’’ہم کتنے ہیں؟‘‘ کے زیرعنوان جائزہ کی اساس اس حقیقت پر مبنی ہیکہ 1948ء میں فلسطین میں 1,363,387 فلسطینی تھے جو فلسطینی حکومت کے پیش کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہیں۔ یہ جائزہ تنظیم ’’آل فار فلسطین‘‘ کی جانب سے منعقد کیا گیا جو دنیا بھر میں مقیم فلسطینیوں کی معلومات فراہم کردی ہے۔ اس جائزہ کو 1948ء کے اساسی سال کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ فلسطینی برادری مجبور تارکین وطن، پناہ گزین اور دیگر حیثیتوں سے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔