فلسطینیوں کی حمایت میں جمعیۃ العماء کی مہم

مکتھل 9 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مظلوم فلسطینیوں کی حمات اور اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف پورے ملک میں جاری جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے شروع کردہ مہم میں جمعۃ علماء مکتھل کی اپیل پر مستقر مکتھل کے مسلمانان و نوجوانان نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ہزاروں نوجوانوں نے جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے دیئے گئے کال نمبر پر فون کرتے ہوئے اسرائیل کے ظلم و زیادتی اور معصوم و نہتے بچوں پر جان لیوا حملوں کے خلاف اپنا شدید احتجاج درج کروایا اور جمعہ کے موقع پر یوم دعاء کا اہتمام کرتے ہوئے فلسطینیوں کی غیبی مدد و نصرت اور اسرائیل کے ظلم کے خلاف بارگاہ خداوندی میں رقت انگیز دعاوں کا اہتمام کیا۔