فلسطینیوں کو مسجد اقصی میں ادائیگی نماز کی اجازت : اسرائیل

یروشلم 5 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل کی فوج نے کہا کہ اس نے سینکڑوں فلسطینیوں کو مسجد اقصی میں نماز کی اجازت دیدی ہے ۔ یہ اجازت 2007 کے بعد پہلی مرتبہ دی جا رہی ہے ۔ اسرائیل نے غزہ کے باہر یہاں کے شہریوں کے سفر پر سختی سے پابندی عائد کر رکھی ہے ۔ اس وقت سے اس نے غزہ کے شہریوں کو مسجد اقصی میں نماز کی بھی اجازت نہیں دی گئی تھی تاہم اب عید الاضحی کے موقع پر فلسطینی عوام کو جو غزہ سے بھی تعلق رکھتے ہیں یہاں نماز کی اجازت دی گئی ہے ۔