فلاور پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ

کراچی ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے سے تعلق رکھنے والے گرانٹ فلاور کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کیا جارہا ہے جبکہ زمبابوے ہی کے رچرڈ ہل سال فیلڈنگ کوچ بننے کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فزیو ڈاکٹر فیصل حیات فزیو تھراپسٹ کے طور پر ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیںجبکہ ٹر ینر کے لئے بھی غیر ملکی لیوڈن کا نام زیر غور ہے۔امکان ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نئے تقررات اس ہفتے کرے گا جس کے بعد پاکستانی ٹیم کے معاون عملہ کے تقررات کاکام مکمل ہوجائے گا۔فیلڈنگ کوچ کے لئے پی سی بی اورہل سال کے درمیان معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق 45 سالہ ہل سال کواس عہدہ کیلئے وقاریونس کی بھی بھرپورحمایت حاصل ہے۔