فلاور پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ بننے کے خواہاں

ہرارے۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے کے سابق کرکٹر گرانٹ فلاور نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کیلئے درخواست داخلکردی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سابق انگلش کوچ اینڈی فلاور کے بھائی اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کوچنگ کیلئے خواہش کا اظہار کیا تھا۔گرانٹ فلاور نے آن لائن درخواست پی سی بی کو دی ہے۔ فلاور برادرس 90 کے دہے میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ساتھ ساتھ دنیائے کرکٹ میں اپنے آپ کو منوا چکے ہیں۔ گرانٹ فلاور نے اپنے کیریئر میں 61ٹسٹ اور 221 ونڈے میچ کھیلے ہیں۔گرانٹ فلاور نے کوچنگ کورس لیول ٹو کررکھا ہے۔وہ سابق انگلش کو چ اور زمبابوے سابقکپتان اینڈی فلاور کے چھوٹے بھائی ہیں۔