حیدرآباد۔23جنوری ( راست ) انسانیت کی فلاح اور بہبود کیلئے ہی پہل کرنے کا نام ہی پہلوانی ہے ‘ تاہم آج کے اس مادہ پرستی کے دور میں اس کی اصطلاح ہی بدل کر رکھ دی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار استاد بامعس اکھاڑہ عبداللہ بن محمد بامعس نے وادی مصطفیٰ پلاٹ نمبر 96 پر منعقدہ تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ رستم دکن ‘ حیدرآباد و آندھراکیسری پہلوان حبیب عبداللہ الجیلانی کی تہنیتی تقریب میں حیدرآباد بارکس کے نامور پہلوانوں اقبال بن سعید باعوم پہلوان ‘ بد بن محمد بامعس پہلوان ‘ آندھرا کیسری اور بھارت کمار خالد بن محمد بامعس پہلوان کے علاوہ دیگر معزز شخصیتوں نے شرکت کی ۔ استاذ عبداللہ بن محمد بامعس نے کہا کہ بددانتداری اور بے ایمانی جب اس سرعت کرجائے انسانیت کی فلاح تو دور اس سے رسوائی اور بدنامی ہی ہاتھ آتی ہے جیسا کہ آج کل کی پہلوانی اصطلاح کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے پہلوانوں پر زور دیا کہ بامعس اکھاڑہ نے موجودہ حالات کے مغائر انسانیت کے راستہ کو اپنایا اور ایک علحدہ مقام کے حصول میں کامیاب ہے ۔ اس موقع پر محمد زاہد ‘ محمد ظہورالطاف اور محمد عبدالحمید نے مہمانوں کی گلپوشی کی جب کہ محمد حبیب کے شکریہ پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا ۔
مولانا آزاد کرکٹ ٹورنمنٹ کا آغاز
حیدرآباد۔23جنوری ( راست) آج مولانا آزادکرکٹ ٹورنمنٹ کا آغاز ہوگیا ۔ سیدشفیع اللہ قادری نے ٹورنمنٹ کا افتتاح کیا ۔ وجئے آنند کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے وال اس ٹورنمنٹ میں 20ٹیموں نے حصہ لیا ۔آج جونیئر ٹیموں کا مقابلہ اختتام پذیر ہوا اور کل سینئر ٹیموں کے بیچ مقابلہ ہوگا اور کل ہی انعامات کی تقسیم ہوگی ۔تقسیم انعامات کے موقع پر نیوزایڈیٹر روزنامہ ’’ سیاست‘‘ عامر علی خان مہمان خصوصی ہوں گے ۔