آرمور کے کانگریس قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت ، یسین صابری کا خطاب
آرمور ۔ 20 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور ٹی آر ایس اقلیتی قائدین کی جانب سے حال ہی میں کانگریس پارٹی کو خیرباد کر کے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق ضلعی وقف کمیٹی ڈائرکٹر عثمان علی حضرمی ، ضلعی اقلیتی قائد سمیر احمد کی خیرمقدم و تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر ریاستی قائد ٹی آر ایس یسین صابری نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت ہر طبقات کیلئے ترقیاتی کام انجام دی رہی ہے اس کے علاوہ بالخصوص مسلم اقلیتوں کیلئے بھی بہترین ترقیاتی کام انجام دیئے جارہے ہیں ۔ شادی مبارک و دیگر اسکیمات کے ذریعہ مسلمانوں کے مسائل کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس کے علاوہ اس تہنیتی تقریب میں سمیر احمد ، عثمان علی حضرمی نے مخاطب کرتے ہوئے اس طرح بہترین اور بڑے پیمانے پر تہنیتی تقریب منانے پر آرمور کے ٹی آر ایس اقلیتی قائدین منڈل کوآپشن ممبر ساجد علی ، میونسپل کوآپشن ممبر محمد عبدالعظیم ، عبدالرحمن ، محمد عبدالسلیم و دیگر کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ہم نے ٹی آر ایس حکومت کے بہترین ترقیاتی کام اور رکن پارلیمنٹ کے کویتا ، رکن اسمبلی جیون ریڈی کی اقلیتی دوستی ترقیاتی اقدامات کو دیکھ کر کانگریس پارٹی کو خیرباد کیا ہے اور ٹی آر ایس پارٹی میں رہتے ہوئے مسلم اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس پارٹی قائد ساجد علی ، عبدالرحمن ، عبدالعظیم ، ایم اے سلیم ، محمد اعظم ، شاکر احمد ، سعید ، عادل اور دیگر موجود تھے۔