فلائیٹ کے باتھ روم سے 4.5 کیلو سونا برآمد

شمس آباد ۔ 5 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں کل رات دبئی سے ایک فلائیٹ پہنچی جس کی صفائی کے دوران فلائیٹ کے باتھ روم سے 4.5 کیلو سونا برآمد ہوا ۔ تفصیلات کے بموجب کل رات دبئی سے ایک فلائٹ شمس آباد ایرپورٹ پہنچی اور تمام مسافرین کے فلائیٹ سے باہر آنے کے بعد جب فلائیٹ کی صفائی کی جارہی تھی اسی دوران فلائیٹ کے باتھ روم سے 4.5 کیلو سونا برآمد ہوا ۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے سونے کو ضبط کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات کی جارہی ہیں ۔۔