فلائٹ میں خاتون سے بدسلوکی کرنے والا نوجوان ایر پورٹ پر گرفتار

شمس آباد ۔ 2 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : شمس آباد آر جی آئی پولیس میں ایک خاتون نے ایک نوجوان کے خلاف بدسلوکی کی شکایت کی ۔ تفصیلات کے بموجب بنگلور میں پی جی کی طالب علم 25 سالہ جو حیدرآباد اسپائس جٹ SG1267 کے ذریعہ حیدرآباد آرہی تھی فلائٹ میں اس کے ساتھ سفر کرنے والا ستیہ پرکاش 26 سالہ ساکن اترپردیش اس کے ساتھ بدسلوکی کررہا تھا ۔ ایر لائنس میں لڑکی نے شکایت کرنے کے باوجود وہ مسلسل اس کے ساتھ بدسلوکی کررہا تھا جس پر شمس آباد ایرپورٹ پہنچتے ہی اس نے پولیس میں شکایت کی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔