فلائنگ اسکواڈ کا بھینسہ کے امتحانی مراکز کا دورہ

بھینسہ 3 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ منڈل ایجوکیشن آفیسر اے دیانند کی تفصیلات کے بمنوجب دسویں جماعت کے سالانہ امتحان مضمون ریاضی پرچہ دوم کے موقع پر عادل آباد ضلعی فلائنگ اسکواڈ مسٹر پرالھاد نے بھینسہ شہر کے امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی مراکز میں موجود طلباء کی تنقیح کی۔ شیوانی ہائی اسکول امتحانی مرکز پر تنقیح کے دوران 4 طلباء نقل نویسی میں ملوث پائے گئے جنھیں ڈیبار کردیا گیا۔