فضائی کارروائی کو الیکشن سے نہیں جوڑنا چاہئے، میں وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل نہیں : مرکزی وزیر نتن گڈکری 

نئی دہلی : اپنے بیانات سے سرخیو ں میں رہنے والے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج کہا کہ پاکستان کے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے خلاف ہندوستانی فضائیہ کی کارروائی کو عام انتخابات سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہئے ۔

ایک انٹر ویو کے دوران انہوں نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ کسی عہدہ کے دعویدار ہیں او رنہ وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں ۔ گڈکری نے امید دکھا تے ہوئے کہا کہ اس لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کامیاب ہوگی اور دوبارہ حکومت بنائے گی ۔ اور اس با ر بی جے پی کو اچھی کامیابی حاصل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف فضائی کارروائی کو الیکشن سے نہیں جوڑنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اسے انتخابی مسئلہ نہیں بنانا چاہئے ۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ا س حملہ کے بارے میں اپوزیشن کو شک ہے تو یہ ان کی پریشانی ہے ۔