فضائی حملوں میں 30 افغان طالبان ہلاک

کابل ۔ 2 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار نے کہاکہ طالبان کے تربیتی کیمپ واقع شمالی افغانستان پر فضائی حملوں سے 30 سے زیادہ طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ اس سے بھی زیادہ تعداد میں طالبان زخمی ہیں۔ طالبان کے بموجب ایک دینی مدرسہ میں تقسیم اسناد تقریب کے دوران حملے کئے گئے جس سے کئی بے قصور شہری بھی ہلاک ہوگئے۔