حیدرآباد ۔ 31 اکٹوبر (سیاست نیوز) فصل میں نقصان سے دلبرداشتہ ایک کسان کی خودکشی کا واقعہ حیات نگر پولیس حدود میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 48 سالہ ملیش جو پیشہ سے کسان تھا، اناج پور، حیات نگر میں رہتا تھا۔ اس نے ایک ایکڑ اراضی پر فصل کی پیداوار کی تھی جس میں نقصان ہوا۔ اسی نقصان سے کسان ملیش دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ حیات نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔