فصلوں کے نقصان پر معاوضہ ادائیگی کا مطالبہ

بیدر ۔ 9 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع بیدر میں خشک سالی حالات کے پیش نظر فصلوں کو نقصان ہوا ہے ۔ فصلوں کے نقصان کا معاوضہ کسانوں میں فی ایکر 25 ہزار روپئے ادا کیا جائے ۔ یہ مطالبہ حیدرآباد کرناٹک رعیت سنگ بیدر ضلع یونٹ جس کی میٹنگ شہر بیدر کے گاندھی گنج رعیت بھون میں منعقد ہوئی جس میں ایک قرارداد منظور کر کے کہا گیا اس کے علاوہ کسانوں کے آبپاشی پمپ سیٹس کیلئے مسلسل برقی فراہم کرنے برقی ٹرانسفارمرس کو درست کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا اس میٹنگ کی صدارت اسوسی ایشن کے صدر سبھا ش پاٹل نے کی ، میٹنگ میں رعیت سنگھ کے دوسرے لیڈرس بھی شریک تھے ۔