اجزا: مچھلی،نمک:حسب ذائقہ۔لہسن پسا ہوا:ایک کھانے کا چمچ۔کالی مرچ ایک چائے کا چمچ۔سفید مرچ ایک کھانے کا چمچ۔ٹماٹو پیسٹ :دو کھانے کے چمچ۔ٹماٹو کیچپ:دو کھانے کے چمچ۔:ایک کھانے کا چمچ سویا ساس :ایک کھانے کا چمچ۔انڈے اور ڈبل روٹی کا چورا :ایک پیالی۔
ترکیب:ایک پیالے میں نمک،لہسن ،کالی مرچ،سفید مرچ ،ٹماٹو کیچپ،مسٹرڈ پیسٹ،چائینز نمک،سرکہ اور سویا ساس کو اچھی طرح ملا لیں۔اس مکسچر میں مچھلی کے قتلوں کو میرینیٹ کرکے ایک گھنٹے کیلئے فریج میں رکھ دیں۔مصالحہ ملے قتلوں کو پھینٹتے ہوئے انڈے میں ڈبوئیں پھر ڈبل روٹی کے چورے میں اچھی طرح ڈبو کے دس سے پندرہ منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں۔فرائنگ پین میں کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کر لیں اور ان قتلوں کو دونوں طرف سے پلٹتے ہوئے سنہرا فرائی کرلیں۔