فسادات مقدمہ : دہلی ملازمین پولیس کے گرفتاری

مظفر نگر ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جو مظفر نگر فسادات کی تحقیقات کررہی ہے، مقامی عدالت سے رجوع ہوکر دہلی کے پولیس کانسٹیبل کا گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کی خواہش کی ہے جس پر آتشزنی اور لوٹ مار کا الزام ہے۔ تحقیقات کے دوران دہلی پولیس کا کانسٹیبل اَنوج کمار مبینہ طور پر بہاؤڑی دیہات جو پھوگنا پولیس اسٹیشن کے دائرۂ کار ضلع مظفرنگر میں شامل ہے، فسادات میں ملوث تھا۔ ایس آئی ٹی کے انسپکٹر رام رتن سنگھ نے ایک درخواست چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نریندر کمار کے اجلاس پر کل پیش کرتے ہوئے مفرور ملزم کا گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کی خواہش کی۔ ایس آئی ٹی نے مقامی پولیس سے خواہش کی تھی کہ ملزم پولیس کانسٹیبل کو گرفتاری کیا جائے جو مبینہ طور پر گزشتہ ستمبر میں فرقہ وارانہ فسادات کے دوران آتشزنی اور لوٹ مار کے واقعہ میں ملوث تھا۔ مجرمانہ تشدد، گزشتہ سال ستمبر میں مظفر نگر اور متصلہ قصبوں میں پھیل گیا تھا جس میں 40 جانیں ضائع ہوئی تھیں اور 50 ہزار افراد بے گھر ہوگئے تھے۔