مانچسٹر 27 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مانچسٹر یونائیٹیڈ کے سابق مینیجر الیکس فرگیوسن نے ٹیم کے نئے مینیجر کی حیثیت سے ریان گگس کو منتخب کرنے کی حمایت کی ہے ۔ فی الحال لوئی وان گال نے ٹیم کی ذمہ داری سے سبکدوشی اختیار کرلی ہے ۔ گگس نے 14 سال تک کلب فٹبال میں مانچسٹر یونائیٹیڈ کی نمائندگی کی ہے اب وہ گال کے نائب کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یونائیٹیڈ کے مالکین شائد بائرن میونخ کے مینیجر پیپ گواڈیالا کو مینیجر کی حیثیت سے منتخب کرنا چاہتے ہیں۔