حیدرآباد27؍ مارچ (سیاست نیوز) ٹپہ چبوترہ علاقہ صابر نگر کالونی جھرہ میں فرنیچر شاپ میں اچانک مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد علیم الدین کی دو منزلہ فرنیچر شاپ میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ اطلاع پولیس کنٹرول روم کو دی گئی جس کے بعد جائے حادثہ پر مختلف فائر اسٹیشنس سے فائر انجن پہنچ گئے اور تقریبا چھ گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ اے سی پی آصف نگر مسٹر غوث معین الدین نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور بتایا کہ حادثہ میں لاکھوں روپئے کا نقصان ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔