فرنیچر برانڈس کے ملک میں مزید 100 شورومس

حیدرآباد میں مزید تین شورومس کا آغاز
حیدرآباد ۔ 30 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : جنوبی ہند میں مشہور فرنیچر برانڈ ’ فرنیچر ورلڈ ‘ سارے ہندوستان میں اس کے سو شورومس کا آغاز کرے گا ۔ جنوبی ہند میں اس کے دس شورومس ہیں جن میں حیدرآباد میں پانچ ، بنگلور ، میں 4 اور ایک ویزاگ میں ہے ۔ حیدرآباد میں مزید تین شورومس کا یکم مئی کو آغاز ہوگا ۔ یہ گچی باولی ، میاں پور اور دلسکھ نگر ہے ۔ مسٹر سنیل سی ایم ڈی فرنیچر ورلڈ نے بتایا کہ فرنیچر ورلڈ کے فرنشننگ اینڈ فرنیچر رینج میں سات برانڈ ’ مایاس ‘ سلینگا ، ایلا ۔ اٹلی ، ڈیزائن ، بیڈ واڈ روبس ، صوفہ ریبک شامل ہیں ۔ سریندر سی ای او فرنیچر ورلڈ نے بتایا کہ فرنیچر ورلڈ کے فرنیچر کو عام اور اوسط خریداروں کی قوت خرید کو مد نظر رکھتے ہوئے بتایا جاتا ہے ۔ ڈاکٹر رمیش آرکیٹکچر ، انٹریرڈیزائنر نے بتایا کہ بیرونی برانڈس کیلئے ہندوستانی مارکٹ میں مشکلات ہیں ۔۔