فرنچ کپ فائنل میں شکست سے مایوس برازیل کھلاڑی نیمار نے فٹبال شائق کو گھونسلہ رسید کردیا

فرانس ۔ 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وینس ٹیم کے ہاتھوں شکست پر پیرس ۔ سینٹ جرمن کی سنسنی خیز شکست پر بارسلونا کے سابق کھلاڑی نیمار نے جب اپنی شکست کا میڈل حاصل کرنے کیلئے اسٹیٹ ڈی فرانس کی جانب بڑھ رہے تھے تو ایک فٹبال شیدائی جس نے اپنے ہاتھ میں کیمرہ تھمائے رکھا تھا۔ نیمار سے چند الفاظ میں مخاطب ہوا۔ نیمار نے غصہ کی حالت میں اس شخص کا موبائیل پھینک دیا اور منہ پر گھونسہ رسید کردیا۔ اس منظر کئی کیمروں میں مختلف زاویوں سے قید کرلیا گیا اور ٹوئٹر اور دوسرے سوشیل میڈیا میں ان مناظر کو دیکھا گیا۔