فرنچ ٹوسٹ

اجزاء : انڈے 4 عدد ،ڈبل روٹی کے سلائسس 6 عدد ،دودھ ایک کپ ،گھی تلنے کیلئے آدھا کپ اورنج جوس پون کپ ،شکر حسب ذائقہ
ترکیب :ڈبل روٹی کے سلائس لمبائی میں کاٹ لیں ۔ انڈے شکر اچھی طرح پھینٹ لیں یہاں تک کہ شکر حل ہوجائے ،اب اس میں اورنج جوس ڈالیں پھر دودھ۔ اب ایک فرائی پین میںگھی ڈالیں ، گرم ہونے پر سلائس کو انڈے اور دودھ کے آمیزے میں بھگو کر تلتی جائیں درمیانی آنچ پر گولڈن براون ہونے پر پلیٹ میں نکالیں اور نوش کریں۔ یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ فرنچ ٹوسٹ بنانے کیلئے اول تو میٹھی ڈبل روٹی کا استعمال کم سے کم کریں اور دوئم یہ کہ بیکری کی تازہ بنی ہوئی ڈبل روٹی سے زیادہ کمپنی والی ڈبل روٹی اچھی رہے گی۔