پیرس ۔ 22 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سیزن کے دوسرے گرانڈ سلام کا اتوار کو آغاز ہورہا ہے لیکن فرنچ اوپن کے سنگلز مقابلوں میں ایک بھی ہندوستانی رسائی حاصل نہیں کرپایا ہے جیسا کہ آج کوالیفائر مقابلے کے دوسرے مرحلے میں ہندوستانی ٹینس اسٹار یوکی بھامبری جرمنی کے ٹم پیوزٹ کے خلاف 4-6، 3-6 کی شکست برداشت کی ۔ دریں اثناء رام ناتھن کو امریکی کھلاڑی جیرڈ ڈونالڈسن نے 2-6، 0-6 سے شکست دی ہے ۔ ہندوستان کے نمبر ایک کھلاڑی سمدیو دیوورمن کو روسی ٹینس اسٹار ایوجینی ڈونسکی نے 6-2، 6-4 سے شکست دی ۔