پیرس ۔ 3 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سربیا کے نوواک جوکووچ اور امریکا کی سرینا ولیمز فرنچ اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔پیرس میں جاری مینز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں نوواک جوکووچ کو ٹوماس برڈیخ کو ہرانے میں کوئی مشکل پیش نہآئی،جوکووچ نیاسٹریٹ سیٹ میں چھ تین، سات پانچ اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔ایک اور کوارٹر فائنل میں تھائیم نے گوفن کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے ہرا دیا۔ ویمنز ایونٹ میں سرینا ولیمز کو پیوٹنسیوا کو ہرانے کے لیے پورے تین سیٹ کھیلنے پڑے ،سرینا کی فتح کا اسکور سات پانچ، چھ چار اور چھ ایک رہا۔ایک اور کوارٹر فائنل میں برٹینز نے بزنیسکی کو سات پانچ اور چھ دو سے شکست دے دی۔