فرنچ اوپن میں وینس ولیمس کے داخلے کی 20 ویں سالگرہ

پیرس۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) رواں سال کے فرنچ اوپن سے سرینا ولیمس اگرچہ غائب رہیں گی لیکن ان کی بڑی بہن وینس اس مقابلے میں حصہ لینے کی 20 ویں سالگرہ منانے پوری طرح تیار ہیں۔ امریکی ٹینس اسٹار وینس جو تین ہفتہ بعد اپنی 37 ویں سالگرہ منائیں گی۔ 1997ء میں فرانسیسی دارالحکومت میں پہلی مرتبہ حصہ لیا تھا اور رواں سال کے تازہ ترین مہم میں ان کا سامنا چین کی وانگ قیانگ سے ہوگا۔ 10 ویں مقام کی حامل وینس ولیمس 1997ء کے بعد سے ہر سال کھیلتی رہی ہیں لیکن صرف 2011ء میں ایک مرتبہ ان مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکی تھیں۔ وہ سینئر سٹیزن کے رتبہ کی حامل ہونے کے باوجود اب بھی گرینڈ سلام کی دعویدار رہا کرتی ہیں نیز رواں سال جنوری کے دوران وینس نے آسٹریلین اوپن فائنل جیت کر واضح ثبوت دی ہیں کہ اس عمر میں بھی وہ کم عمر کھلاڑیوں سے موثر مقابلہ کرسکتی ہیں۔ دوسرے راؤنڈ میں ان کی حریف 15 سالہ امنڈا انیسیموارہیں جو وینس کی ہم وطن امریکی اور 2005ء کے بعد سے اب تک کے مقابلوں میں حصہ لینے والی کم عمر ترین کھلاڑی بھی ہیں۔ 2002ء میں وینس کو جب ان کی چھوٹی بہن سرینا کے ہاتھوں رونالڈ گیروس فائنل میں شکست ہوئی تھی، اس وقت انیسیمواان کی عمر صرف 9 ماہ تھی۔