فرنچ اوپن : مینس ڈبلز میں انڈین چیلنج ختم

پیرس ، یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) فرنچ اوپن میں آج لینڈر پیس اور روہن بوپنا اپنے متعلقہ کوارٹر فائنل میچز ہار گئے جس کے ساتھ مینس ڈبلز ایونٹ میں ہندوستانی چیلنج اختتام پذیر ہوا۔ بوپنا اور اُن کے رومانیائی پارٹنر فلورین مرگئیا کی چھٹی سیڈ جوڑی حریف تھرڈ سیڈز کروشیا کے ائیوان دودیگ اور برازیل کے مارسلو میلو کے مقابل 4-6، 4-6 سے ناکام ہوئے۔ 16 ویں سیڈ پیس اور اُن کے پولینڈ کے پارٹنر مارسین ماتکوسکی بھی سیدھے سٹوں میں طاقتور پانچویں سیڈ امریکی جوڑی مائک اور باب برائن سے شکست کھاگئے۔ برائن برادران کے حق میں نتیجہ 7-6(14-12)، 6-3 رہا۔ قبل ازیں یکطرفہ مقابلے میں بوپنا اور فلورین کو دودیگ اور میلو کے عمدہ سرویس گیم سے نمٹنے میں بہت دقت پیش آئی اور آخرکار انھیں ناکامی برداشت کرنا پڑا۔