فرنچ اوپن: آج شاراپوا ۔ سمونا ہیلپ فائنل

پیرس ، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق چمپئن روس کی ماریا شاراپوا اب فرنچ اوپن ٹینس کے ایک اور ٹائٹل سے صرف ایک فتح کی دوری پر ہیں، جبکہ ہفتہ کو یہاں فائنل میں ان کا مقابلہ رومانیہ کی سمونا ہیلپ سے ہوگا۔ پیرس میں جاری گرانڈ سلام کے کل منعقدہ پہلے ویمنس سنگلز سیمی فائنل میں روس کی اسٹار کو پہلے ہی سٹ میں کینیڈا کی یوزینی بوچارڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی۔لیکن دوسرا اور تیسرا سٹ جیت کر سابق چمپئن نے فائنل میں جگہ بنائی۔ شاراپوا کی جیت کا اسکور 4-6، 7-5 اور 6-2 رہا۔ شاراپوا نے رواں ٹورنمنٹ میں ایک زائد مرتبہ اپنی عمدہ واپسی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں بھی قابل دید کھیل پیش کیا۔ رشین اسٹار نے بوچارڈ کے خلاف پہلا سٹ ہارنے کے باوجود جارحانہ انداز جاری رکھا اور آخری سٹ میں پورے ردھم میں نظرآئیں۔ دیگر سیمی فائنل میں رومانیہ کی چوتھی سیڈ سمونا نے جرمنی کی اینڈریا پیٹکووچ کو 6-2 اور 7-6 سے شکست دی۔