کارپوریٹ سیکٹر کی 36ٹیمیں شرکت کریں گی
حیدرآباد،13 اپریل (ای میل) فرنچائز کرکٹ لیگ 2015ء کے تحت خصوصی T20 ٹورنمنٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز 18اپریل کو ہوگا جس میں 80سرکردہ ملٹی نیشنل کمپنیوں اور کارپوریٹ اداروں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔وی بی کرکٹ کلب اور زوبی کرکٹ اکیڈیمی کی جانب سے اس ٹورنمنٹ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ یہ ٹورنمنٹ صرف ہفتے کے اواخر کھیلا جائے گا، جس کا مقصد ملٹی نیشنل کمپنیوں اور کارپوریٹ اداروں میں کام کرنے والوں کو ہفتے میں کم از کم ایک دن تفریح بخش جسمانی مشقت کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اس ٹورنمنٹ میں جملہ36ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں 24کارپوریٹ ٹیمیں اور 16مکسڈ کارپوریٹ ٹیمیں شامل ہیں اور ان کی شرکت کی توثیق بھی ہوچکی ہے۔ اس تعلق سے انتظامی کمیٹی کے رکن فیاض احمد نے بتایا کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹورنمنٹ کا اہتمام کرتے ہوئے ہم کارپوریٹ کرکٹ کو نیا رخ دینا چاہتے ہیں۔یہ نیا رجحان فرنچائز کرکٹ لیگ کی اختراعی کوشش ہے۔ ٹورنمنٹ کے میاچس ہفتہ اور اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنمنٹ کا رسمی طور پر افتتاح رکن پارلیمنٹ پدا پلی بی سمن نے کیا۔ اس موقع پر ڈائرکٹر زوبی کرکٹ اکیڈیمی باقرمعراج‘ سابق رکن بی سی سی آئی ارشاد علی اور سابق رانجی پلیئر و سی ای او ثانیہ مرزا ٹینس اکیڈیمی فیاض علی بیگ کے علاوہ انتظامی کمیٹی کے ارکان کے سریکانت اور بی شراون بھی موجود تھے۔