حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : فرنشنگ شوروم ، Aura Furnishings کا روڈ نمبر 2 ، بنجارہ ہلز روبرو پارک حیات ہوٹل پر آغاز ہوا ۔ اس شوروم کا افتتاح تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمد محمود علی اور رکن پارلیمنٹ جتیندر ریڈی نے کیا ۔ Aura فرنشنگس پر عالمی معیار کے پراڈکٹس پیش کئے جارہے ہیں ۔ جو گھر اور آفس دونوں جگہ کی ضرورت کے لیے نہایت موزوں ہے ۔ اختراعی ڈیزائنس کا یہ کلکشن لگژریز کے لیے موزوں ہے ۔ Aura فرنشنگس کے ڈائرکٹر مسٹر لائق اختر نے کہا کہ Aura Furnishings پر ڈیکور برانڈس ، کریٹنس ، وال پیپرس ، وسیع رینج کلاکس ، اسٹائیلش کراکری ، گلاس ویر ، ڈیزائنر کارپٹس اور دیگر پراڈکٹس جیسے کرٹینن فیبرکس ، صوفہ فیبرکس ، وال ڈیکو پینٹنگس ، فلورنگس ، راڈس ، کسٹمائزڈ اکسیسریز کے وسیع رینج کو پیش کیا جارہا ہے ۔۔
نیٹ ( میڈیکل انٹرنس ) کا ماڈل ٹسٹ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے انٹرنس امتحان’ نیٹ ‘ انٹر میڈیٹ بی پی سی امیدواروں کے لیے بیالوجی ، فزیکس ، کیمسٹری کے آبجکٹیو ٹائپ سوالات پر ہوتا ہے ۔اس کا ایک ماڈل ٹسٹ اتوار 24 ستمبر کو ڈھائی بجے تا 5 بجے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ امیدوار وقت پر شرکت کریں ۔۔