فرقہ پرستی کے خلاف اجتماعی لڑائی ضروری : کمیونسٹ لیڈر وجئے بھاسکر

گلبرگہ 21اگست 🙁 سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اتوار کے دن شہر کے کنڑا بھون میں ایک اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی ریاستی کونسل کے سیکریٹری وجئے بھاسکرا نے کہا کہ فرقہ پرستی کے خلاف ملک کی تمام سیکولر ازم پریقین رکھنے والی طاقتوں کو مل کر لڑنا چاہئے ۔ دائیںبازو کی تنظیموںاور جماعتوںبشمول بی جے پی و آر ایس ایس پر تنقید کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ یہ دونوں فاشست طاقتیں جمہوریت کو ختم کرکے برہمنی بالا دستی قائم کرنے قائم کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ وجئے بھاسکر نے تمام بائیں بازو کی جماعتوں ، ترقی پسند تنظیموں اور جمہوریت پر یقین رکھنے والی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ مجتمع ہوجائیں اور ان فرقہ پرست تنظیموں اور جماعتوںکا جم کر مقابلہ کریں ۔مسٹر وجے بھاسکرا کنڑا بھون گلبرگہ میں اتوار کے دنن دستور بچائو اور فرقہ پرستی کا خاتمہ کرو کے زیر عنوان جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔ یہ جلسہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ،جنتا دل سیکولر، کرناٹک دلت سنگھرش سمیتی ،دلت شوسیتا سماج سنگھرش سمیتی اور سمتا سینک دل کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا ۔ جواہر لعل نہرو نے سوچا تھا کہ جو کچھ 1947کی آزادی کے ذؤریعہ ملک کو ملا ہے وہ کافی نہیںہے ۔ یہ حقیقی آزادی نہیںہے ۔ یہ سوچتے ہوئے انھوں نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کا انتخاب کیا تاکہ اس ٹیم کی قیادت کریں جو ہندوستانی دستور کی تدوین کرنے والی تھی ۔ پنڈت نہرو کو یقین تھا کہ ڈاکٹر بابا صاحب ایسا دستور مدون کریں گے جس کے سبب لاکھوں کروڑوں پس ماندہ طبقات کو بہتر زندگی گزارنے کا موقع مل سکے گا۔مسٹر وجئے بھاسکر انے کہا کہ امبیڈکر کے سبب جمہوریت ، مساوات اور سماجی انصاف کو قانون میں شامل کیا گیا ہے۔