فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کیلئے عید و تہوار معاون

نلگنڈہ /3 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) فرقہ وراثنہ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے عیدین و تہوار میں اور عید ملاپ تقاریب معاون ثابت ہوتی ہے ۔ یہ بات ضلع کلکٹر نلگنڈہ مسٹر ٹی چرنجیولو نے پولیس ہیڈ کوارٹرس میں واقع مادھوا ریڈی آڈیٹوریم میں عید ملاپ اور مشاعرہ پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ واضح رہے کہ نوتشکیل شدہ ریاست تلنگانہ میں پہلی عیدالفطر کو حکومت کی جانب سے خصوصی اہتمام کرنے کی ہدایت پر ضلع کلکٹر نے اپنی ذاتی دلعسپی سے نظم و نسق کی جانب سے یہ عظیم الشان عیدملاپ و مشاعرہ کا اہتمام کیا ۔ پروگرام میں شریک تمام شعراء اکرام کے علاوہ مسلمانوں اور دیگر طبقات کے دانشوروں کیلئے زبردست عشائیہ ترتیب دیا گیا ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ عیدین آپسی بھائی چارگی اور اتحاد کو پروان چڑھانے میں کلیدی ثابت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نئی ریاست تلنگانہ میں پہلی عیدالفطر کو بڑے پیمانے پر منانے اور نئی ریاست کی تعمیر میں تمام طبقات کا تعاون حاصل ہیں ۔ عید ملاپ اہمیت حاصل ہوگی ۔ ضلع مہتمم پولیس نلگنڈہ ڈاکٹر ٹی پربھاکر راؤ نے کہا کہ ساری دنیا میں مسلمان ایک ماہ مہینہ روزوں کو بڑے عقیدت و احترام سے رکھتے ہوئے ملک و ریاست کی خوشحالی امن و بھائی چارگی کے فروغ کیلئے دعاء کرتے ہوئے اور عید کے موقع پر ایک دوسروں سے مبارکباد اور خوشیوں کو بانٹتے ہوئے گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دیا جانا ہے ۔ انہوں نے عید ملاپ تقاریب میں سماج کے تمام طبقات کو مدعو کرکے یہاں کی روایتی تہذیب کو پروان چڑھاتے ہیں ۔ انہوں نے ضلع میں ایک ماہ مکمل طور پر پرامن اور خوشگوار ماحول کی برقراری کیلئے محکمہ کی جانب سے انتظامات کئے گئے تھے ۔ اس عظیم الشان مشاعرے میں حیدرآباد کے 16 شعراء کے علاوہ ضلع کے شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ۔ جس میں حیدرآباد کے نامور شعراء اکرام آغا سروش ، فاروق شکیل ، سردار سلیم ، اعجاز احمد خان ، سلیم عابدی ، حلیم بابر ، فرید سحر ، محسن جلگانوی ، ظہیر ناصری قادری ، علی بابا ، رحیم پاشاہ ، احمد فصیح الدین فکر نلگنڈوی محمد مہمن علی نسیم ، محمد حسنین علی باقر ، بشیرالدین نے ہندو مسلم اتحاد اور تلنگانہ سے متعلق کلام سناکر داد تحسین حاصل کیح ۔ اس تقریب میں آر ڈی او نلگنڈہ محمد ظہرالدین اے بی سی وینکٹ راؤ سی ای او ضلع پریشد دامودھر ریڈی ضلع نائب صدر کانگریس پارٹی ڈاکٹر محمد حفیظ خان ، احمد کلیم رکن بلدیہ محمد عزیز الدین بشیر ، ڈاکٹر اے اے خان ، پروفیسر سابقہ رکن اردو اکیڈیمی بابا ضیاء الدین اقلیتی بہبود ضلع آفیسر سری راملو ، اقلیتی مالیاتی کارپوریشن ای ڈی محمد سراج اللہ تحصیلدار نلگنڈہ اشوک ریڈی ڈی ایس پی رام موہن راؤ و دیگر موجود تھے ۔ ضلع نظم و نسق کی جانب سے ریاستی وزیر تعلیم صدرنشین ضلع پریشد کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ قانون ساز کونسل و اسمبلی کو مدعو کیا گیا تھا لیکن کسی بھی ایک قائد نے عید ملاپ و مشاعرہ پر پروگرام میں شرکت نہیں کی ۔ لیکن کانگریس پارٹی کے ارکان بلدیہ نے صدرنشین بلدیہ کو مدعو نہ کرنے کا بہانہ بناتے ہوئے پروگرام سے چلے گئے ۔