فرض شناس عہدیدار ، دلوں میں بس جاتے ہیں

جگتیال /3 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سچی لگن اور جستجو کے ساتھ اپنی ذمہ دارانہ خدمات انجام دینے والے عہدیداراں عوام کے دلوں میں بس جاتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار آر ڈی او جگتیال یس پدماکر نے گذشتہ رات ویراپکشی فنکشن ہال میں محکمہ پولیس کی جانب سے منعقدہ ڈی ایس پی جگتیال پی پرمیشور ریڈی کی تبادلے پر وداعی تقریب اور نئے ڈی ایس پی راجندر پرساد کی تہنیتی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ پرمیشور ریڈی شہر کی امن و امان کی برقراری میں اور تمام مذاہب کے عوام سے پولیس کا دوستانہ تعلقات بڑھانے میں بہترین خدمات انجام دئے ۔ اس موقع پر نئے ڈی ایس پی راجندر پرساد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سماج میں عوام کے تعاون سے ہی اپنی بہترین خدمات انجام دے سکتی ہے ۔ انہوں نے پولیس اور عوام میں دوستانہ تعلقات ضروری قرار دیا ۔ انہوں نے تبادلے پر جانے والے ڈی ایس پی کو نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ محکمہ پولیس جگتیال ڈیویژن کے سرکل انسپکٹرس اور سب انسپکٹرس نے بھی مخاطب کرتے ہوئے ڈی ایس پی پرمیشور ریڈی کی خدمات کی ستائش کی اور ان کے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ ڈی ایس پی پرمیشور ریڈی نے اپنے وداعی خطاب میں تمام سیاسی و مذہبی بالخصوص مسلمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ جنہوں نے پولیس کا ہر وقت تعاون کیا ۔ تقریب کی صدارت جگتیال سرکل انسپکٹر نریش کمار نے کی ۔ ڈی ایس پی پرمیشور ریڈی کی زبردست تہنیت پیش کی گئی اور تحائف پیش کئے اور جگتیال ڈیویژن مٹ پلی کورٹلہ ، دھرم پوری ، رائیکل سارنگاپور گولہ پلی منڈل کے پولیس آفیسران نے بھی گلپوشی کئے ۔ جگتیال سماجی قائدین محمد مجیب الدین صدر آئی این ٹی یو سی اور افسر شاہ ، محمد ساجد فلور مرچنٹ محمود علی افسر ، صلاح الدین ، فصیح الدین ، نہال ، عبدالحمید عابد ، عبدالمجاہد عادل نے بھی گلپوشی اور گلدستہ پیش کی ۔