فرض شناسی سے خدمات انجام دینے کی ہدایت

آرمور میں عہدیداروں کے اجلاس سے صدر منڈل پریشد نرسیا کا خطاب
آرمور۔/20جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل پریشد دفتر آرمور میں منڈل پریشد صدر نرسیا کی نگرانی میں جائزہ اجلاس کا انعقاد عمل میںلایا گیا۔ صدر منڈل پریشد نرسیا نے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ تمام عہدیدار اپنے فرائض کو اچھی طرح نبھائیں اور محکمہ طب کے عہدیداروں کو بتایا کہ وہ وقت مقررہ پر ہیلت سنٹروں میں حاضر رہیں ۔ عوام کو شکایت کا موقع نہ دیں اور اردو ٹیچرس کے مسائل کو دور کرنے کے لئے ایم آئی او راجا گنگا رام کو بتایا۔ اس میٹنگ یں منڈل کوآپشن ممبر ساجد علی، ایم پی ٹی سی ظہیر علی نے اردو گورنمنٹ اسکولس میں طلباء کی تعداد زائد اور ٹیچرس کی کمی کے مسائل پر آواز اٹھائی اور انہوں نے یہاں پر موجود ضلع پریشد ممبر ساندنا، منڈل پریشد صدر نرسیا کی جانب سے ضلع پریشد میٹنگ میں اقلیتوں کے مسائل پر آواز نہ اٹھانے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس میٹنگ میں تحصیلدار آرمور سے شرکاء نے فوڈ سیکورٹی کارڈ مستحق افراد تک نہ پہنچنے اور راشن ڈیلرس کی جانب سے دکانات صحیح طور پر نہ کھولنے کی شکایت کی جس پر تحصیلدار نے اس کا جائزہ لینے کا تیقن دیا اور بتایا کہ عوام ایسے ٹریکٹر بی ٹی سڑکوں پر نہ چلائیں جس کے لوہے کے پہیئے ہوں، ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اس میٹنگ میں بیڑی پنشن کو تمام مستحق افراد تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔ محکمہ طب کے عہدیدار نے بتایا کہ عوام کی سہولت کیلئے مختلف دیہاتوں میں پرائمری سنٹر چلائے جارہے ہیں جس کے ذریعہ 24جون سے چھوٹے بچے جن کی عمر 6ماہ سے کم ہو انہیں مختلف بیماریوں کو دور کرنے کیلئے انجکشن دیئے جارہے ہیں استفادہ کی اپیل کی ۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر نرسیا، نائب صدر راجنا، ایم پی ڈی او پراوین کمار، ضلع پریشد صدر، ایم ای او راجا گنگا رام کے علاوہ مختلف محکموں کے عہدیدار، ایم پی ٹی سی، سرپنچ اور منڈل کوآپشن ممبر ساجد علی، ظہیر علی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔