سب رجسٹرار آفس کا کنٹراکٹ ملازم ، می سیوا کا مالک اور ایجنٹ گرفتار
حیدرآباد /24 جنوری ( سیاست نیوز ) فرضی پیدائشی سرٹیفکیٹ تیار کرنے والی ایک 13 رکنی ٹولی کو رچہ کنڈہ کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے بے نقاب کردیا اور 13 افراد پر مشتمل ٹولی کو گرفتار کرلیا جو بلدیہ سب رجسٹرار دفاتر کے آوٹ سورسنگ اسٹاف ہے کہ علاوہ می سیوا سنٹر کا مالک اور ایجنٹس کو گرفتار کرلیا ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے اس کارروائی کو ایس او ٹی کی بڑی کامیابی قرار دیا اور بتایا کہ 39 سالہ سنیل کمار انشورنس ایجنٹ 39 سالہ بی چندراماولی 42 سالہ بی روی کمار جو ایجٹس ہیں کہ علاوہ می سیوا سنٹر کے مالک وینکٹ روی 32 سالہ رنجیت کمار 48 سالہ بی کرشنا 34 سالہ نارائن راؤ کے علاوہ ڈاٹا انٹری آپریٹرز 27 سالہ بھانو پرکاش 35 سالہ کرن کمار سب رجسٹرار اور ہیلت اسسٹنٹ 40 سالہ راجو 42 سالہ وی راما کرشنا 31 سالہ سی نائیڈو 35 سالہ نائنی بابو اس طرح مفرور افراد میں یادگیری ، آنند ، عبدل ، تروپتی ، ونئے ، دنیش ، کنکیا ، کمار ، میتھیوز ، ناگیش ، راج کمار ، سرینو ، ساگر اور نرمل گوڑ شامل ہیں ۔ می سیوا سنٹر مالکین کے ساتھ ملکر یہ ڈاٹا انٹری آپریٹرز درخواستوں کی جانچ پڑتال کئے بغیر کسی کے بھی نام سے پیدائشی سرٹیفکیٹ کو جاری کر رہے ہے ۔
پہاڑی شریف میں ایک شخص کی مشتبہ موت
حیدرآباد /24 جنوری ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ اکبر جو پیشہ سے میستری تھا ۔ جل پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص علاقہ میں ایک زیر تعمیر عمارت میں موجود تھا جو مشتبہ طور پر فوت ہوگیا ۔ پولیس پہاڑی شریف نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔