حیدرآباد ۔ /21 جون (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نے جعلی میان پاور کنسلٹنسی چلانے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ شیخ حفیظ الدین جو خود کو طلعت میان پاور کنسلٹنٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کا منیجنگ ڈائرکٹر ظاہر کرتے ہوئے بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر ہڑپ رہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ حفیظ الدین نے ریتی باؤلی مہدی پٹنم پر اپنا دفتر قائم کیا جہاں پر وہ کئی نوجوانوں سے 20 ہزار تا 1 لاکھ روپئے حاصل کرتے ہوئے انہیں ملازمت کا جھانسہ دے رہا تھا ۔ بے روزگار نوجوانوں کو یقین دلانے کیلئے اس نے انٹرویو بھی لئے تھے اور وہ لائسنس یافتہ ایجنٹ ہونے کا دعویٰ کررہا تھا ۔ ٹاسک فورس نے طلعت میان پاور کنلسٹنٹ پر دھاوا کرکے وزارت لیبر اور دیگر محکموں کے ربر اسٹامپس و دیگر اشیا برآمد کرلیا ۔ ٹاسک فورس نے 55 پاسپورٹ بھی برآمد کرلئے ہیں ۔