حیدرآباد ۔ /22 ڈسمبر (سیاست نیوز) فرضی فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعہ لڑکی کو ہراساں کرنے والے ایک شخص کو سائبر کرائم پولیس سائبر آباد نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 34 سالہ ای نریش کمار عرف روی عرف اروندیوگی ساکن گنٹور متوطن محبوب نگر کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو شادی کے نام پر لڑکی کو ہراساں کررہا تھا ۔ لڑکی نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ ایک شخص فیس بک کے ذریعہ پریشان کررہا ہے اور فرضی فیس بک کے ذریعہ قابل اعتراض پیامات روانہ کررہا ہے ۔ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے اقدام کرتے ہوئے نریش کمار کو گرفتار کرلیا جو لڑکی پر شادی کے لئے دباؤ ڈال رہا تھا ۔